مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم اسلابع سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین کے وزیر خارجہ خوزہ مانوئیل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے وعدہ کیا ہے کہ کہ اگر امریکہ اور یورپی ممالک ایران کے تیل کے خلاف پابندیاں عائد کریں گے تو سعودی عرب امریکہ اور یورپی ممالک کا بھر پور تعاون کرےگا اور انھیں ایرانی قیمت پر تیل فراہم کرےگا۔
اسپین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ وہ اسی قیمت میں یورپی ممالک کو تیل فراہم کرےگا جس قیمت میں وہ ایران سے لیتے ہیں اور ایران کے تیل پر پابندیوں کی صورت میں سعودی عرب تیل کی کمی کو پورا کرےگا۔اسپین 10 فیصد تیل ایران سے وارد کرتا ہے۔ اسپین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے ایران کے تیل پر پابندی کی صورت میں سعودی عرب اسپین کو ایرانی قیمت پر تیل فراہم کرےگا۔
ادھر ایک مغربی اخبـار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا وعدہ بے بنیاد ہے اور وہ یورپی ممالک کی تیل کی ضرورت کو پورا نہیں کرپائے گا اور سعودی ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کے لئے یہ سب وعدے کررہے ہیں لیکن اگر ایران کے خلاف فوجی کارروائی ہوتی ہے تو پھر خلیجی ممالک بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ